سپریم کورٹ نے اسلامیہ کالج پشاور کے کوٹہ سسٹم سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی

منگل 17 مارچ 2020 20:26

سپریم کورٹ نے اسلامیہ کالج پشاور کے کوٹہ سسٹم سے متعلق کیس کی سماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) سپریم کورٹ نے اسلامیہ کالج پشاور کے کوٹہ سسٹم سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کو آئندہ سماعت تک تیاری کیلئے مہلت دیدی ہے۔ منگل کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے اسلامیہ کالج پشاور کے کوٹہ سسٹم سے متعلق کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت اسلامیہ کالج پشاور کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو کالعدم قرار دیا۔ کالج میں کئی عشروں سے کوٹہ سسٹم رائج ہے، کالج میں فاٹا، معذور افراد، سپورٹس مین سمیت مختلف کٹیگریز کیلئے کوٹہ مختص تھا، پشاور ہائی کورٹ نے معذور افراد اور فاٹا کے طلباء کے علاوہ تمام کوٹے ختم کر دیئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے مؤقف اپنایا کہ اسلامیہ کالج کی درخواست کا جائزہ نہیں لے سکا، کیس کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو آئندہ سماعت تک تیاری کا وقت دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔