سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہوگئی

منگل 17 مارچ 2020 22:02

سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہوگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2020ء) سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 155 ہوگئی۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کے مطابق سکھر میں موجود 234 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلیے گئے ہیں جن میں سے 119 کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت اور 115 افراد کے ٹیسٹ منفی ہیں۔

(جاری ہے)

مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :