سول جج و سپیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نے میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی، الزام غصے میں لگایا، سلمٰی بروہی نے دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروا دیا

بدھ 18 مارچ 2020 19:06

سول جج و سپیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نے میرے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ..
حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) سیہون جج زیادتی کیس میں سلمی بروہی نے سیہون ضلع جام شورو کی سول کورٹ میں اپنا 164کا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو نے اس سے کوئی زیادتی نہیں کی اس نے یہ بیان غصہ میں دیا تھا اسکا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر جانا چاہتی تھی لیکن جج نے کہاکہ وہ والدین کے ساتھ جائے جس پر اسے غصہ آگیا اور اس نے جج امتیاز حسین بھٹو پر زیادتی کا الزام لگادیا سلمیٰ بروہی نے مزید کہا کہ وہ پسند کی شادی کے بعد سہیون کے گیسٹ ہاؤس میں اپنے شوہر کے ساتھ رہ رہی تھی اس کے والدین کی آمد کے بعد معاملہ عدالت میں آیا جہاں جج نے مجھے شوہر کے بجائے والدین کے ہمراہ جانے کے لیے دباؤ ڈالا تو وہ غصہ میں آگئی بعد میں پولیس اسے تھانہ لے آئی جہاں ایک سفید خالی کاغذ پر اس سے دستخط لئے گئے اور پولیس نے جج کے خلاف اس طرح کا الزام لگانے کا دباؤ ڈالا جس کے بعد اس نے ایسا کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ مقدمہ ابھی ایڈیشنل سیشن جج جام شورو کی عدالت میں موجود ہے جہاں مقدمہ کی سماعت 24مارچ کو ہوگی ۔