محکمہ زراعت نے کورونا وائرس کے پیش نظر ڈیلروں کے لائسنس کے اجراء اور تجدید کا شیڈول ملتوی کر دیا

بدھ 18 مارچ 2020 19:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) :محکمہ زراعت شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز نے ضلع میں پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے لائسنس کے اجراء اور تجدید کے لئے ترتیب دیا گیا شیڈول ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسرار ارشدنے اے پی پی کو بتایا کہ کورونا وائرس کے پیشگی اقدامات کے تحت 25 مارچ تک درخواستوں کی وصولی سمیت یکم اپریل سے ہونے والا ٹریننگ شیڈول کینسل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ اپریل کے بعد نیا شیڈول ترتیب دیا جائے گا جبکہ ڈیلر حضرات مزید معلومات کے لئے فون نمبر 041.9200809 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :