سابق امریکی رکن پارلیمنٹ ڈنکن ہنٹر کو بدعنوانی کے الزام میں 11 ماہ قید کی سزا

جمعرات 19 مارچ 2020 00:09

سابق امریکی رکن پارلیمنٹ ڈنکن ہنٹر کو بدعنوانی کے الزام میں 11 ماہ قید ..
سان ڈیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2020ء) امریکی عدالت کے جج تھامس وہلن نے سابق رکن پارلیمنٹ ڈنکن ہنٹر کو انتخابی مہم کے دوران مالیاتی بدعنوانیکا الزام ثابت ہونے پر 11ماہ قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ امریکی اٹارنی فلپ ہالپرن نے بتایا کہ ہنٹر اور اس کی اہلیہ ، مارگریٹ پر 2008 میں الزامات عائد کیے گئے تھے کہ انہوں نے ذاتی اخراجات کی ادائیگی کے لئے انتخابی مہم کے عطیات میں سی25000 ڈالر کا غلط استعمال کر کے مالیاتی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا اور پھر اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لئے عوام سے جھوٹ بولا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 11 ماہ کی مدت پوری ہونے کے بعد ہنٹر کو3 سال تک نگرانی میں رہناپڑے گا۔واضح رہے کہ ڈنکن ہنٹر نے رواں سال جنوری میں سان ڈیاگو کانگریس کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔