کورونا وائرس کے علامات والے مریضوں کوبروفین نہ دی جائے ، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

جمعرات 19 مارچ 2020 12:12

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو بخار اور سوزش کے خاتمے کی دوا ’’بروفین‘‘ (Ibuprofen) نہ دی جائیں۔

(جاری ہے)

کورونا کے علاج سے متعلق ایڈوائزری میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ بروفین کورونا مریضوں کی حالت زیادہ خراب کرسکتی ہے۔ایمرجنسی پروگرام ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے تمام ملکوں سے کوروناوائرس ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی اور ہیلتھ ورکرز کے حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے پر خطرات سے خبردار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :