پمز ہسپتال میں زیرعلاج کرونا کا مریض صحتیاب

جمعرات 19 مارچ 2020 13:35

پمز ہسپتال میں زیرعلاج کرونا کا مریض صحتیاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب،پمز ہسپتال میں زیرعلاج کرونا کا مریض صحتیاب ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پمز میں زیرعلاج مریض کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا، 61 سالہ مریض کو گزشتہ روز پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ کرونا سے صحتیاب مریض کی عمر 61 برس تعلق سکردو سے ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ کرونا کے مریض کو 25 فروری کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، 61 سالہ مریض میں 26 فروری کو کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :