پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1 کھرب 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا

گزشتہ مالی سال پنجاب پولیس کوایک کھرب 74ارب روپے کا بجٹ ملا تھا

بدھ 15 مئی 2024 14:44

پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کیلئے 1 کھرب 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) پنجاب پولیس نے آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب 97 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق بجٹ تنخواہوں، تیل ،لا اینڈ آرڈر، انویسٹی گیشن کاسٹ ،یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر مدات میں مانگا گیا ہے، 70فیصد سے زائد بجٹ تنخواہوں کی مد میں مانگا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلحہ ، وردی کی خریداری کے لیے 6 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کو آئندہ مالی سال کے لیے ایک کھرب 85ارب روپے کا بجٹ ملنے کا امکان ہے۔ گزشتہ مالی سال پنجاب پولیس کو ایک کھرب 74 ارب روپے کا بجٹ ملا تھا۔