پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک مئی سے ڈویژن بھر میں فصلات خریف کیلئے قرضوں کااجراء شروع کرے گا

جمعرات 19 مارچ 2020 13:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک مئی سے فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں فصلات خریف کیلئے قرضوں کااجراء شروع کرے گااور امداد باہمی کی تنظیموں سمیت ان کے ممبران و چھوٹے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کے قرضے جاری کئے جائیں گے تاکہ کاشتکار ان قرضہ جات سے بیج ، کھاد ، زرعی ادویات اور دیگر ضروری اشیاء خرید کر زیادہ سے زیادہ فصلات کی کاشت یقینی بناسکیں۔

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ جہاں فصلات خریف کیلئے نئے قرضے جاری کئے جائیں گے وہیں فصلات ربیع کیلئے فراہم کئے جانیوالے قرضوں کی وصولی بھی شروع کردی گئی ہے اور اب تک 248 ملین میں سے 239 ملین روپے کی رقم وصول کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی تمام برانچز کے حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور کہاگیاہے کہ وہ بینک کی پالیسی اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں قرضوں کی فراہمی اور سابقہ قرضوں سمیت بقایاجات کی وصولی کے ضمن میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں۔

انہوںنے بتایاکہ بہترین کارکردگی کے حامل سٹاف ممبران و افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ وہ مزید دلجمعی کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی سرانجام دہی جاری رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :