آملہ کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب وہوا ضروری ہے تاہم یہ نیم گرم مرطوب علاقوں میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے ،ماہرین زراعت

جمعرات 19 مارچ 2020 13:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) آملہ کی کاشت کیلئے گرم مرطوب آب وہوا ضروری ہے تاہم یہ نیم گرم مرطوب علاقوں میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے جبکہ آملہ سدا بہار بھی ہے اور بعض حالات میں اس کے پتے گر بھی جاتے ہیںاسلئے آملہ ہر قسم کی زمین پرکاشت کیا جاسکتاہے مگر ریتلی میرا اوراچھے نباتاتی مادہ اور نکاس والی زمین اس کی کاشت کیلئے بہتر ہے۔

ریسرچ انفارمیشن یونٹ ۱ٓری فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے کاشتکاروں کو بتایا کہ آملہ کی افزائش بیج یا نباتاتی طریقوں سے ہوتی ہے تاہم بیج سے اگائے گئے پودوں کا پھل چھوٹا اورادنیٰ خصوصیات کا حامل ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو پرانے تخمی پودوں کو بذیعہ ٹی بڈنگ پیوند کرکے اعلیٰ نسل کے پھل کے حصول کیلئے آملہ کے نئے پودے لگانے اور پرانے پودوں پر بڈنگ کاکام رواں ماہ مارچ کے آخر تک مکمل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے مارچ کے مہینہ میں پودے کو چار فٹ بلندی سے کاٹ دیاجائے تاکہ اُن میں سے نکلنے والے شگوفوں سے بننے والی موزوں شاخوں کو اگست ستمبر میں پیوند کے لیے تیار کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ آملہ کے پودوں کی داغ بیل کرنے کے بعد نشانوں پر 3فٹ گہرے گڑھے کھودیںاور گڑھوں کو 20سی25 دن کھلا رکھنے کے بعد اوپر والی مٹی ، بھل اور گوبر کی گلی سڑی کھادبرابرمقدار میں ملا کر بھر دیںاورپھرپانی لگا ئیںتاکہ گڑھے کی مٹی بیٹھ جائے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار وتر آنے پر ہرگڑھے کے درمیان میں پودا لگادیںنیز پودے سے پودے کا فاصلہ 30فٹ تک موزوں ہے۔

متعلقہ عنوان :