اگر لوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے،سعید غنی

جمعرات 19 مارچ 2020 21:16

اگر لوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے،سعید غنی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2020ء) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ تفتان سے آنے والے لوگ حکومت کے لیے پریشانی کا سبب نہیں ہیں۔ایک انٹرویو میں سعید غنی نے کہا کہ اگرلوگ اپنے گھروں میں رہتے تو قرنطینہ مراکز نہ بنانے پڑتے، کسی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو وہ گھر میں رہ کر ہیلپ لائن سے رابطہ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پریشانی کا سامنا تفتان سے آنے والے لوگ نہیں، ان لوگوں کو تو ہم مخصوص مقام پر رکھ رہے ہیں، تفتان سے آنے والے 750 لوگوں کو سکھر قرنطینہ میں رکھا گیا ۔واضح رہے کہ سندھ حکومت ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر پاکستان آنے والے زائرین کو سکھر میں قرنطینہ سینٹرز میں رکھ رہی ہے جہاں زائرین کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ۔