
سندھ میں کورونا وائرس کا تیسرا مریض صحتیاب ہوگیا
سندھ کے آئسلویشن وارڈ میں زیرِعلاج مریض کا صحتیاب ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے: سینیٹر مرتضیٰ وہاب
عثمان خادم کمبوہ
جمعرات 19 مارچ 2020
21:14

Third patient of #COVIDー19 in #Sindh who was being kept in isolation has Alhamdolillah recovered & has tested negative
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) March 19, 2020
(جاری ہے)
61 سالہ شخص 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا،25 فروری کو اسپتال گیا،26 فروری کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
گذشتہ دو ہفتے میں مریض کے 4 ٹیسٹ کیے گئے،پہلا ٹیست منفی آیا، دوسرا ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ بعد میں آنے والے دیگر دو ٹیسٹ بھی منفی آئے۔بتایا گیا ہے کہ مریض 2ہفتے سعودی عرب میں اور بعدازاں عراق اور ایران میں رہ کر پاکستان پہنچا تھا۔قبل ازیں سندھ میں کورونا وائرس کا ایک مریض صحتیاب ہوا تھا۔صحت یاب ہونے والے مریضوں کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور ایک 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جسے فوری طور پر اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے بھی تصدیق کی تھی کہ کورونا وائرس کا پہلا مریض یحییٰ جعفری صحت یاب ہوگیا ۔ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق یحییٰ جعفری میں 10 روز قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور اس کے 3 بار کورونا وائرس کی تصدیق کے ٹیسٹ ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں یحییٰ جعفری میں بیماری کی کوئی علامات نہیں آئیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
-
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
-
خواتین کو مردوں کے مساوی اجرت دینے کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ
-
پاکستان: لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین مہم کا آغاز
-
صنفی مساوات سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی ضروری، یو این رپورٹ
-
نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کے ملزم کی جرمنی حوالگی
-
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
-
مہسا امینی کی تیسری برسی پر ایران کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
-
بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
-
جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
-
شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.