ائیر چیف مارشل مجاہد انور کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائش گاہ آمد ، اہل خانہ سے ملاقات ، شہید کے درجات بلندی کیلئے دعا

پاک فضائیہ کے سربراہ کاپی اے ایف بیس مصحف میں نمبر 9ملٹی رول اسکواڈرن کا دورہ ، اسکواڈرن پائلٹس کے ساتھ F-16طیارے میں آپریشنل تربیتی مشن میں حصہ لیا

جمعہ 20 مارچ 2020 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ائیر چیف نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف نے کہا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف بیس مصحف میں نمبر 9ملٹی رول اسکواڈرن کا دورہ بھی کیا ۔ائیر چیف نے اسکواڈرن پائلٹس کے ساتھ F-16طیارے میں ایک آپریشنل تربیتی مشن میں حصہ بھی لیا۔