عوام کو کورونا کے حوالے سے بر وقت آگاہی فراہم کرنے کیلئے کو رونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن کا دائر کارصوبہ بھر میں بڑھا رہے ہیں

گور نر چوہدری محمدسرورکا پنجا ب کی مختلف میڈ یکل یونیورسٹیز و کالج کے وائس چانسلرز کے اجلا س سے خطاب

جمعہ 20 مارچ 2020 18:17

عوام کو کورونا کے حوالے سے بر وقت آگاہی فراہم کرنے کیلئے کو رونا ٹیلی ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کو رونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن کا دائر کارصوبہ بھر میں لیکر جارہے ہیں تاکہ عوام کو کورونا کے حوالے سے بر وقت اور فوری آگاہی فراہم کی جاسکے، وہ جمعہ کویہاںگور نر ہائوس لاہور میںپنجا ب کے مختلف میڈ یکل یونیورسٹیز اور کالج کے وائس چانسلرز و دیگر نمائندوں کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر گور نرپنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راشد منصور ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی ڈاکٹر خالدمسعود گوندل ،فاطمہ جناح میڈ یکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان،فیصل آباد میڈ یکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر علی ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال سمیت دیگر بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر جاوید اکرم نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور اجلا س کے شرکاء کو بر یفنگ دی، انہوں نے بتایاکہ کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹر میں 9ہزار سے زائد افراد نے فون کالز کے ذریعے رابطہ کیا ہے ، ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سنٹر میں 200کے قر یب ڈاکٹر ز24گھنٹے موجود اور لوگوں کی راہنما ئی کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ٹیلی میڈیسن سنٹر میں مزید ڈاکٹر ز بھی اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے رابطے کر رہے ہیں۔

۔