صدرعارف علوی ڈی آئی خان اور شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے شہدا ء کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر بات چیت

جمعہ 20 مارچ 2020 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا ء کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے صدر مملکت نے شہید کرنل مجیب الرحمان، لیفٹینٹ آغامقدس علی، حوالدار قمر ندیم، سپاہی محمد قاسم اور سپاہی توصیف کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، یہ جوان ڈی آئی خان اور شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہوئے تھے، جمعہ کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہدا کے اہل خانہ کو ٹیل فون کیا ہے صدر مملکت نے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے صدر مملکت نے کہا کہ قوم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے رہے گا۔ صدر مملکت نے شہید کرنل مجیب الرحمان، لیفٹینٹ آغا مقدس علی، حوالدار قمر ندیم کے اہل خانہ سے گفتگو کی ہے صدر ملکت عارف علوی نے سپاہی محمد قاسم اور سپاہی توصیف شہید کے لواحقین سے بھی ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، پاک فوج کے یہ افسران و جوان ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہوئے تھی