حکومت کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے،

شہریوں کووباء کے پھیلائو سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے پہلے ہی تمام مطلوبہ اور ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں، نوجوان بھی عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے آگاہی فراہم کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ریڈیو پاکستان میں گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2020 20:44

حکومت کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے حکومت کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، شہریوں کو اس وباء کے پھیلائو سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے پہلے ہی تمام مطلوبہ اور ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت انتہائی نازک صورتحال کا سامنا ہے اور کسی بھی سخت اقدام اور فیصلے سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑے گا اسلئے موجودہ صورتحال میں ملک میں مکمل لاک ڈائون کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ آگے بڑھیں اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے حکومت کی مدد کریں تاکہ وہ خود اور دوسروں کو بھی اس وباء سے محفوظ رکھ سکیں۔