
عوام نے احکامات نظر انداز کر دیے، سندھ کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کی تیاریاں شروع
صوبائی حکومت نے لوگوں کی نقل و حرکت کم نہ ہونے کے باعث صوبے کے لاک ڈاون کیلئے سنجیدہ مشاورت شروع کر دی، ممکنہ طور پر پیر تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا
محمد علی
ہفتہ 21 مارچ 2020
21:51

(جاری ہے)
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے ملک کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کا واحد حل لاک ڈاؤن ہے، ہردن اور گھنٹے کی تاخیر وبائی آفت سے مقابلہ مشکل بنا رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ ہم کیا کریں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم کب کریں گے؟ ہمیں دیگر ملکوں کے تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ شہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کیلئے گھروں پر رہیں۔ حکومت کے لاک ڈاؤن کی تیاری تک عوام گھروں پر رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے کیلئے پرامید اور بدترین کیلئے تیار رہنا ہے۔ کیونکہ ہمارا صحت کا نظام بدترین صورتحال کا مقابلہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ صوبوں کو لوگوں کے زیادہ ٹیسٹ کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی مدد چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کی جانب جانا ہوگا۔ مزید تاخیر وبائی آفت کا مقابلہ مشکل بنا رہی ہے۔ اس سے قبل ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس کے حکومتی انتظامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تاخیر کی صورت بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا ۔ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔ شہبازشریف نے اہم مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگی کے لئے بڑھتے خطرات پر لاک ڈاون کیا جائے، حکومت فی الفورلاک ڈاون کی تیاریاں کرے۔ عوام کو خوراک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دی جائے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے، آج رات ساڑھے 9بجے لندن سے روانہ ہوں گے اور کل صبح 5بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکوں کے ملزم کی جرمنی حوالگی
-
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
-
مہسا امینی کی تیسری برسی پر ایران کے خلاف بین الاقوامی اقدامات کا مطالبہ
-
بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
-
جسٹس طارق محمود جہانگیری کا جوڈیشل ورک سے روکنے کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
بارشوں کے باوجود لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کمی ریکارڈ
-
شرح سود 11فیصد برقراررکھنے پر صنعت کاروں کا مایوسی کا اظہار
-
آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم
-
قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
-
اسرائیل کو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے .نیتن یاہو کا اعتراف
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے ، وزیراعظم
-
امریکی کانگریس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار پاکستانی حکام پر پابندیوں کا بل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.