بڑھتے کیسز رک نہ سکے، پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 650 سے تجاوز کر گئی

سب سے زیادہ سندھ سے 357، پنجاب میں 127، بلوچستان میں 104 ، خیبر پختونخوا میں 27 ، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں 11 کیسز رپورٹ ہو چکے، ہفتے کے روز کل 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 مارچ 2020 22:29

بڑھتے کیسز رک نہ سکے، پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 650 سے تجاوز ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2020ء) بڑھتے کیسز رک نہ سکے، پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 650 سے تجاوز کر گئی، سب سے زیادہ سندھ سے 357، پنجاب میں 127، بلوچستان میں 104 ، خیبر پختونخوا میں 27 ، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں 11 کیسز رپورٹ ہو چکے، ہفتے کے روز کل 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 650 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ صوبہ سندھ اور پھر صوبہ پنجاب متاثر ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں بیرون ممالک سفر کیا۔ جبکہ مقامی طور پر بھی متاثر ہونے والوں کی تعداد 60 تک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اس تمام صورتحال میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی۔ کورونا کے حوالے سے ڈیٹا کی سینٹرل کوآرڈی نیشن ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار کو ایک  جگہ جمع کیا جا رہا ہے۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔ دنیا بھر کے 186ممالک میں کورونا وائرس ہے۔اب تک پاکستان میں داخل ہونیوالے 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی گئی ۔ اس میں پاکستان میں کورونا وائرس کے4 ہزار46 مشتبہ کیسز سامنے آئے۔ جبکہ اس تمام صوتحال میں ملک کے تمام صوبے اور وفاقی حکومت بھی جزوی لاک ڈاون کرنے کے بارے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ اس حوالے سے ایک سے دو روز میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔