!میٹروپولیٹن روزانہ کے شیڈیول کے ساتھ روزانہ تقریبا 290 ٹن ڈمپ کچرہ میٹروپولیٹن کے حدود سے نکال کر ٹھکانے لگائے گی، ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل

اتوار 22 مارچ 2020 21:11

ُکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2020ء) ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن روزانہ کے شیڈیول کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے روزانہ کے بنیاد پر تقریبا 290 ٹن ڈمپ کچرہ میٹروپولیٹن کے حدود سے نکال کر ٹھکانے لگائے گی، انھوں نے کہا کہ اس صفائی کے سلسلے میں 44 ہیوی مشینری حصہ لے رہی ہیں اور اس سلسلہ کے تحت مجموعی طور پر تقریبا 702 ٹن سے زیادہ کچرہ روزانہ کی بنیاد پر ٹھکانے لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے کہا کہ اس سلسلے سے متعلق تمام متعلقہ آفیسران و صفائی عملہ چھٹی کئے بغیر عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں تا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کر سکیں، انھوں نے کہا ہفتے والے دن سپینی روڈ، سمنگلی روڈ اور ائیرپورٹ روڈ سے سینکڑوں ٹن کچرہ ٹھکانے لگایا گیا اور اتوار والے دن سبزل روڈ، سپینی روڈ اور ائیرپورٹ روڈ پر صفائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور مقصد میں کامیابی ملنے تک جاری رہے گا ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے مزید کہا ہے کہ میں اور میری پوری ٹیم سڑکوں پر ہیں اور اس ضمن عوام الناس سے مودبانہ گزارش کی جاتی ہیں کہ آپ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ہمارے لئے دعائیں مانگتے ہوئے ہماری مدد کریں انھوں نے کہا کہ فِل وقت احتیاط ہی اس سے بچنے اور روک تھام کا سب سے بہتر طریقہ ہے۔