کورونا وائرس سے دنیا بھر فضائی آپریشن معطل ‘طیاروں کی پارکنگ درد سر بن گئی

بڑے ایئرپورٹس پر ٹیکسی ویز، ہینگر اور رن ویز کو 2500 سے زیادہ طیاروں کے لیے بڑی پارکنگ لاٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 24 مارچ 2020 15:12

کورونا وائرس سے دنیا بھر فضائی آپریشن معطل ‘طیاروں کی پارکنگ درد سر ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ۔2020ء) کورونا وائرس کے سبب فضائی آپریشن معطل ہونے سے دنیا بھر کے ہزاروں طیارے گراﺅنڈ کر دیے گئے ہیں جس سے درجنوں ایئر پورٹس پر طیاروں کی پارکنگ دردِ سر اور ایک سنگین مسئلہ بن گئی ہے. دنیا کے بڑے ایئرپورٹس پر ٹیکسی ویز، ہینگر اور رن ویز کو 2500 سے زیادہ طیاروں کے لیے بڑی پارکنگ لاٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بڑے طیاروں کو پارک کرنے کے لیے فٹ بال اسٹیڈیم کے تین چوتھائی حصے یا 8 منزلہ عمارت کے برابر جگہ درکار ہے جب کہ گراﺅنڈ کیے گئے طیاروں کی تعداد زیادہ اور پارکنگ کی گنجائش کم پڑ رہی ہے کورونا وائرس کے پھیلاﺅکے باعث انٹرنیشنل پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے فضائی کمپنیاں اپنے ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج رہی ہیں یا انہیں فارغ کیا جا رہا ہے دوسرا بڑا مسئلہ طیاروں کی پارکنگ کا ہے.ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ کچھ ہفتوں میں گراﺅنڈ کیے گئے طیاروں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے آسٹریلیا کی قنتاس اور سنگا پور کی سرکاری ایئر لائن موجودہ حالات کے پیش نظر اپنی پروازیں منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے. اعداد وشمار کے مطابق آسٹریلیا کی قنتاس ایئرویز اور سنگاپور ایئرلائنز کی جانب سے پروازوں میں مزید کمی کے اعلان کے بعد آنے والے ہفتوں میں کچھ اور طیارے گراﺅنڈ کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مگر سوال یہ ہے کہ یہ طیارے کہاں پارک کیے جائیں؟فرینکفرٹ جرمنی کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے مگر وہ آج پروازیں نہ ہونے کے سبب بالکل خاموش ہے۔ اس کے ٹیکسی ویز اور شمال مغربی لینڈنگ رن ویز لفتھانسا ایئر کی پارکنگ لاٹس میں تبدیل ہو گئے ہیں.لفتھانسا نے طیارے پارک کرنے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیویچ کے قریب ایک ملٹری ایئرپورٹ بھی کرائے پر لیا ہوا ہے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے دیگر بڑے ایئرپورٹس جن میں ہانگ کانگ، سیول، برلن، ویانہ، مرانہ، کیلی فورنیا، منیلا اور ایریزونا شامل ہیں وہاں بھی طیاروں کے رش کا یہی عالم ہے.چھوٹے ائیرپورٹس کی بات کریں تو وہاں بھی طیاروں کی بڑی تعداد پارکنگ لاٹس میں موجود ہیں میلبورن کے ایک مقامی ایئرپورٹ پر بھی قنتاس ایئر ویز کے 50 جیٹ اسٹار طیارے پارک کیے جانے کی توقع ہے. رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقربباً 100 مزید طیارے آسٹریلیا کے بڑے ایئر پورٹس پر عنقریب پارک کر دیے جائیں گے میلبرن اور برسبین ایئرپورٹس کی انتظامیہ طیاروں کی بلامعاوضہ پارکنگ کی سہولت فراہم کر رہی ہے برسبین ائیرپورٹ پر 101 طیارے کھڑے کرنے کی گنجائش ہے.کیتھے پیسیفک ایئر ویز لمیٹڈ ہانگ کانگ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی خطے کی سب سے پہلی ایئرلائن ہے اس کے 737 میکس جیٹس ایک سال کے لیے گراو¿نڈ کر دیے گئے ہیں جبکہ اس پر طیاروں کو کھڑا کرنے کے لیے مزید مقامات تلاش کرنے کا دباﺅبھی برقرار ہے.