Live Updates

ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان گٹھ جوڑ بے نقاب، بھارتی اپوزیشن نے مودی کی دوغلی پالیسی اور اخلاقی پستی پر سخت سوالات اٹھا دیئے

منگل 14 اکتوبر 2025 13:27

ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان گٹھ جوڑ بے نقاب، بھارتی اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے منافقت کی کسی حد تک جا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت اقوام متحدہ میں متعدد بار افغانستان کی سرزمین کو دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔

بھارت نے ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی کے لیے انہی افغان طالبان حکومت سے اپنے مفادات کے لیے ہاتھ ملا لیا۔افغان طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بھارت اور پھر پاکستان پر حملہ اس بات کا قوی ثبوت ہے ۔پاکستان متعدد بار شواہد کے ساتھ یہ بات ثابت کرچکا ہے کہ بھارت فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کا سہولت کار ہے۔

(جاری ہے)

مفاد پرست مودی کے افغان طالبان سے ہاتھ ملانے پر پورا بھارت اور اپوزیشن جماعت اس کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بھارتی اپوزیشن نے مودی کی دوغلی پالیسی اور اخلاقی پستی پر سخت سوالات اٹھا دیئے۔مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس حوالے سے کہا کہ طالبان کو دہشت گرد کہنے والے آج ان سے بات چیت کر رہے ہیں،میرا سوال ہے کہ مودی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ دشمنی کیوں کر رہے ہو؟ آپ کے لوگ کل تک داڑھی والوں کی داڑھیاں نوچتے تھے، ٹوپیاں سر سے ہٹاتے تھے، آج بڑی پگڑی والے آئے ہیں اور آپ ان کے سامنے ہاتھ جوڑ کے کھڑے ہیں۔

بھارت ایک طرف مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے تو دوسری طرف افغان طالبان حکومت سے مذاکرات کر رہا ہے۔یہ گٹھ جوڑ مودی حکومت کی منافقانہ پالیسی کو بھی بے نقاب کرتا ہے ۔افغان طالبان حکومت سے گٹھ جوڑ کے ذریعے بھارت پاکستان میں اپنی پراکسیز کی سہولت کاری کرنا چاہتا ہے۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات