نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

منگل 14 اکتوبر 2025 13:40

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
شرم الشیخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات شرم الشیخ میں غزہ امن سمٹ کے موقع پرہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ حکان فیدان سے بھی ملاقات ہوِئی۔اسحاق ڈارنے جنگ بندی کیلئے امریکا اور ترکیے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں دیرپا امن واستحکام کے لیے کوششوں کی حمایت کی۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو غزہ اورفلسطین کے عوام کی انسانی امداد جاری رکھنی چاہیے۔