کرونا وائرس کے ضمن میں سینئر سول جج سول ڈویژن راشد طفیل ریحان نے 25مارچ سے 6اپریل کے دوران تمام مقدمات کی تاریخیں ملتوی کرکے نئی تاریخیں دیدی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 مارچ 2020 16:00

کرونا وائرس کے ضمن میں سینئر سول جج سول ڈویژن راشد طفیل ریحان نے 25مارچ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس کے ضمن میں سینئر سول جج سول ڈویژن راشد طفیل ریحان نے پچیس مارچ سے چھ اپریل کے دوران تمام مقدمات کی تاریخوں کو ملتوی کرکے نئی تاریخیں دیدی ہیں جن پر ان کی سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اورنگزیب اقبال ، جنرل سیکرٹری چوہدری حلیم الرسول نے سینئر سول جج سول ڈویژن راشد طفیل ریحان سے ملاقات کے بعد کرونا وائرس کے روک تھام کے لیے پچیس مارچ 2020ء کے تمام مقدمات کی سترہ اپریل ،چھبیس مارچ2020کے تمام مقدمات اٹھارہ اپریل 2020ء اٹھائیس مارچ 2020ء کے تمام مقدمات اکیس اپریل،تیس مارچ 2020ء کے تمام مقدمات 23اپریل2020ء اکتیس مارچ 2020ء کے تمام مقدمات چوبیس اپریل2020ء یکم اپریل 2020ء کے تمام مقدمات بائیس اپریل2020ء دو اپریل کے تمام مقدمات پچیس اپریل 2020ء تین اپریل2020ء کے تمام مقدمات ستائیس اپریل2020ء چار اپریل 2020ء کے تمام مقدمات28اپریل 2020ء چھ اپریل کے تمام مقدمات کی سماعت 29اپریل2020ء کو ہوگی جس کے ضمن میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے تمام اراکین بار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔


متعلقہ عنوان :