کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہنگامی صورتحال ہے‘ موجودہ حالات میں امت کیلئے آسانی پیدا کریں‘ دیہاڑی دار افراد کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے آگے

آئیں ،تحریک دعوت اسلامی کے امیر مولانا محمدالیاس عطار قادری

منگل 24 مارچ 2020 17:37

کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہنگامی صورتحال ہے‘ ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہنگامی صورتحال ہے‘ ہر ملک اپنے طور پر اس وائرس سے بچاو،ْ کے لیے اقدامات کر رہا ہے، موجودہ صورتحال کے پیش نظر تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت اسلامی کے امیر مولانا محمد الیاس عطار قادری نے مخیر حضرات کو مستحق اور غریب افراد کی مدد کرنے کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امت کیلئے آسانی پیدا کریں‘ دیہاڑی دار افراد کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے آگے آئیں اور ان کی بھرپور مدد کریں، نہ صرف موجودہ حالات میں بلکہ آئندہ کیلئے بھی ان کیلئے اپنی جیب سے نکال کر ان کے گھروں میں راشن ڈلوا دیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں اجتماعی توبہ کرنے کی ضرورت ہے۔امیر اہلسنت نے کہا کہ آج دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جو حالات ہیں وہ سب پر آشکار ہیں،اس سے متوسط طبقہ خاص طور پر آزمائش میں ہے، ہم ہمیشہ غریبوں کے ساتھ رہیں ہیں، موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی نے مستحق اور غریب لوگوں میں راشن دینے اور انکی امداد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔