زائرین کو ملتان لا نیوالے 4ڈرائیوزمیں کوروناوائرس کی تشخیص

منگل 24 مارچ 2020 20:15

زائرین کو ملتان لا نیوالے 4ڈرائیوزمیں کوروناوائرس کی تشخیص
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) تفتان سے ملتان قرنطینہ سینٹر لانے والے چار بس ڈرائیوز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اکتیس بسوں کے زریعے ملتان اور قریب وجوار سے تعلق رکھنے والے زائرین کو تفتان سے ملتان لایا گیا تھا،ان بسوں کے اسی ڈرائیورز اور ہیلپرز کے بلڈ اسکریننگ ٹیسٹ لئے گئے،اب تک چار ڈرائیورز کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں جبکہ چھہترڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کے کورونا وائرس کے رزلٹ نیگٹو آئے۔

(جاری ہے)

!وائرس سے متاثرہ چاروں ڈرائیوروں کو طیب اردگان اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور ان کے سیمپل لاہور ارسال کردئیے گئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق اس کے علاوہ تفتان سے آنے والے گیارہ سو ستاسی زائرین کے بھی بلڈ اسکریننگ ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ سات ڈرائیورز کے بلڈ ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔ ‘دوسری جانب ملتان کے شہریوں نے حکومت پنجاب کے لاک ڈ اون کے فیصلے پر حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ صرف اپنی ضرورت کے مطابق خرید رہے ہیں،حکومت کی مدد کرتے ہوئے زخیرہ اندوزی کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں