بھونیشور کمار کی اہلیہ نے فیس بک اکائونٹ ہیک کرلیا

منگل 24 مارچ 2020 20:29

بھونیشور کمار کی اہلیہ نے فیس بک اکائونٹ ہیک کرلیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) بھارتی کرکٹر بھونیشور کمار کی اہلیہ نے فیس بک اکائونٹ ہیک کرلیا، اس کا انکشاف انھوں نے ایک شو میں کیا۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر نے کہاکہ نوپور ڈگر نے مجھ سے میرا پاس ورڈ مانگا میں نے منع کردیا، اگلے روز انھوں نے مجھے بتایا کہ یہ آپ کا نیا پاس ورڈ ہے، حقیقت میں انھوں نے میرا اکائونٹ ہیک کیا، تب سے میں فیس بک استعمال نہیں کررہا۔