چیف یگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر صدارت اہم اجلاس

منگل 24 مارچ 2020 23:08

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) چیف یگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی خانیوال ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر صدارت موجودہ حالات اور محکمہ صحت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فضل الرحمان بلال، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر ابرار اقبال، ڈاکٹر شہزاد سرور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضروری فیصلے، اقدامات اور ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے تحصیل لیول پر ریپڈ ریسپانس ٹیم تشکیل دے دی گئی جو کہ تمام فیلڈ سٹاف پر مشتمل ہوگی جس میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز، ایس آئیز، سی ڈی سی سپروائزرز، لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہوں گی جو کہ social distance برقرار رکھتے ہوئے اپنے علاقے کے مکینوں پر کڑی نگاہ رکھیں گے اور کسی فرد میں کرونا کی علامات کی صورت میں وہ اپنے ٹیم لیڈر کو انفارم کریں گے۔Rapid response team کے لیڈر اپنے ایریا کے quarantine center کو بھی مانیٹر کریں گی-