جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی جانب سے کورونا سے بچائو کے حفاظتی انتظامات کے لیے رضاکار دینے کا اعلان
منگل 24 مارچ 2020 23:50
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو کی ہدایت پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کو 500 پانچ سو رضا کار کورونا کے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کیلئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے انہوں نے مختلف علاقوں میں ماسک اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے اور وباء سے بچائو سے آگاہی مہم بھی چلائی،انہوں نے کہا کہ جب بھی انتظامیہ رضاکاروں کو طلب کریگی رضاکار اور سالار دئے جائیں گی.اس سلسلے میں ضلعی سالار میر حسن برڑو نے رضاکارانہ کام کرنے لیے رضاکاروں کی لسٹ تیار کر لی ہے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ پاکستان میں 40 فیصد یعنی نو کروڑ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں چین میں لاکھوں آبادی کو کرنطینہ میں رکھ کر ان کو گھروں تک کھانے پینے کا سامان پہنچاکر انسانی المیے سے بچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کورونا کی وجہ سے ایک ارب آبادی سے زیادہ آبادی لاک ڈائون کی زندگی بسر کر رہی ہے اور کربوں ڈالروں کا دنیا میں معیشت کو نقصان ہوا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی بے چینی اور بیروزگاری کو روکنے کیلئے لوگوں کو وبائی مراکز میں روزگار فراہم کرکے افراتفری سے بچایا جائے۔
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا سےآل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈ فیڈریشن کے وفد کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا
-
چاول کی فصل پر پتہ لپیٹ سنڈی کے حملہ میں اضافہ کو روکنے کے لئے کاشتکار فوری تدارکی اقدامات کریں،ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن
-
سندھ میں کسی صورت نیا صوبہ نہیں بننے دیں گے، ناصر حسین شاہ
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.