حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کا حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے، حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں: وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری

منگل 24 مارچ 2020 23:07

حج روکنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، تاہم سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں اوررہائشی عمارتوں کا حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے، حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

(جاری ہے)



منگل کو حج انتظامات کے حوالے سے اپنے ایک وضاحتی بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے، فی الحال حج نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے امید ہے کہ حج کے ایام تک صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مصدقہ اطلاعات کیلئے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں۔
                                                                                                           

متعلقہ عنوان :