اماراتی حکومت کا کرونا وائرس خدشات کے باوجود گھروں سے باہر نکلنے والوں کیلئے سزاوں کو اعلان

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو 1 ملین درہم جرمانے اور جیل کی سزا بھگتنی ہوگی، جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا شخص اطلاع نہ دینے کی صورت میں جیل جائے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 25 مارچ 2020 00:51

اماراتی حکومت کا کرونا وائرس خدشات کے باوجود گھروں سے باہر نکلنے والوں ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مارچ 2020ء) اماراتی حکومت کا کرونا وائرس خدشات کے باوجود گھروں سے باہر نکلنے والوں کیلئے سزاوں کو اعلان، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو 1 ملین درہم جرمانے اور جیل کی سزا بھگتنی ہوگی، جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا شخص اطلاع نہ دینے کی صورت میں جیل جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اماراتی حکومت نے عوام کیلئے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت پر عمل نہیں کرے گا، اس کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔



بتایا گیا ہے کہ امارات میں ایک یورپی شخص نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو بڑھکانے کی کوشش کی، اور کہا کہ لوگوں کو گھروں تک محدود ہو جانے کی ہدایت پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ جو شخص حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اسے 2 لاکھ سے 1 ملین درہم تک جرمانے اور جیل کی سزا کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پرانے قانون میں ترمیم کر کے اس میں کرونا کو بھی شامل کر لیا ہے۔ اس قانون کے تحت اگر کورونا وائرس میں مبتلا شخص اپنی بیماری چھُپائے تو اسے قید کی سزا دی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد ہو گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے کل 248 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ وائرس سے متاثرہ 2 افراد ہلاک بھی ہو چکے۔