پاکستان میں پھنسے غیرملکیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کو اجازت دے دی گئی

قطر ایئر ویز کی پرواز رات تین بج300مسافروں کو لیکر دوحہ کیلئے اڑان بھرے گی ، اجازت نامہ جاری

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 25 مارچ 2020 11:03

پاکستان میں پھنسے غیرملکیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کو اجازت دے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ اخبار 25مارچ 2020ء ) پاکستان میں پھنسے غیر ملکیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پرواز کو اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پھنسے غیر ملکی افراد کی واپسی متعلقہ ملک کیلئے پروازوں کو اجازت نامہ دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی پاکستان سے امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کیلئے پرواز بھریں گے۔ قطر ائیرویز کی خصوصی پروازان مسافروں کو لینے پاکستان آئے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پرواز دوحہ سے پاکستان پہنچے گی ، جس میں صرف عملہ موجود ہو گا ۔ یہ پرواز رات ایک بج کر 40 منٹ پر پاکستان پہنچے گی۔ خصوصی پرواز رات 3 بجے کے قریب 300 کے قریب مسافروں کو لے کر دوحہ کے لئے پرواز بھرے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد لیا گیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں آئندہ دو ہفتوں کے لئے کسی بھی قسم کے فضائی آپریشن کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

جس کے باعث غیر ملکی پاکستان میں پھنس گئے تھے جس میں امریکی، برطانوی اور دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں ۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں غیر ضروری عملے کو بھی چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم اب پاکستان ایئر لائن نے بیرون ملک پروازوں پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات پر پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے )نے بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں ۔ فلائیٹ آپریشن کی بندش کورونا وائرس کے باعث کی گئی۔ پابندی کا اطلاق 2دو ہفتوں کی لئے کیا گیا تھا ۔ لیکن اب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کسی قسم کا فضائی آپریشن نہیں ہو گا۔ بین الاقوامی سفر کے علاوہ اب ملک کے اندر بھی کسی قسم کے فضائی آپریشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔