ٹرمپ کا ٹوکیو اولمپکس کی ملتوی کے فیصلے کا خیر مقدم

بدھ 25 مارچ 2020 12:40

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کے فیصلے کو دانشمندانہ اور صحیح اقدام قرار دے دیا ہے۔ یہ بات چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیداسوگا نے بدھ کو کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے پر کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس ایک سال تک ملتوی کرنے کے فیصلے کو بہت دانشمندانہ اور عظیم فیصلہ قرار دیا اور اس فیصلے میں جاپانی وزیراعظم کے موقف کی حمایت کی۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر تھامس بیچ اور جاپانی وزیراعظم نے گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس کو 2021ء تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جو جولائی میں ہونا تھے۔