غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس، میر شکیل الرحمن تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

بدھ 25 مارچ 2020 15:10

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتارنجی اخبار کے مالک میر شکیل الرحمن کومزید تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے مزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعاکی۔انہوں نے کہا میر شکیل کو قواعد کے خلاف 54 کنال زمین الاٹ کی گئی۔

(جاری ہے)

انہیںدی گئی رعایت پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کاواحد کیس ہے۔ اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے کا حکم دیا۔عدالتی استفسار پرنیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ زمین کی الاٹمنٹ کاتمام ریکارڈ موجود ہے۔ میرشکیل الرحمن کے وکیل امجدپرویز نے کہاکہ عدالت جوڈیشل ریمانڈ منظورکرے۔دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے میر شکیل الرحمن کومزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے میر شکیل الرحمن کو 07اپریل کودوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔