فیصل آباد،محکمہ صحت کی طرف سے زرعی یونیورسٹی پارس کرونا میں رکھے جانے والے زائرین کے تجزیہ کیلئے سمپلنگ کا کام مکمل

بدھ 25 مارچ 2020 17:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) محکمہ صحت کی طرف سے زرعی یونیورسٹی پارس کرونا میں رکھے جانے والے زائرین کے تجزیہ کیلئے سمپلنگ کا کام مکمل کر لیاگیا‘گزشتہ روز 100زائرین کے ٹیسٹ این آئی ایچ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے جبکہ دیگر 57 افراد کے سیمپلز آج لئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ایران سے لائے جانیوالے 150زائرین اور سات بسوں کے ڈرائیورز کو بھی زرعی یونیورسٹی جھنگ روڈ پارس کیمپس میں کرونا سنٹر میں رکھا گیا ہے جہاں پر ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے زائرین کے رہنے اور کھانے پینے کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور پارس کیمپس قرنطینہ سنٹر کی فول بروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال احمد نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی جھنگ روڈ پارس کیمپس میں ایران سے آنے والے 150زائرین اور سات بسوں کے ڈرائیورز کو بھی کورنٹائن کیاگیا ہے کرونا وائرس کے نمونوں کی رپورٹ آنے پر مثبت نمونہ والوں کو کرونا سنٹر جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں شفٹ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :