سعید غنی صحتیاب ہوکر دوبارہ عوام کی خدمات کے لئے میدان عمل میں اترنے کے لئے پر عزم

بدھ 25 مارچ 2020 23:33

سعید غنی صحتیاب ہوکر دوبارہ عوام کی خدمات کے لئے میدان عمل میں اترنے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بیماری کا سن کر مجھے میسیجز کئے، ٹیلی فون کالز کئے، نیک تمناں کا اظہار کیا ہے اور دعائیں کی۔ انہوں جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یقینا ان دعاوں اور نیک تمناں کی وجہ سے مجھے حوصلہ ملاہے اور شہریوں کی جانب سے جس محبت کا اظہار کیا ہے یہ میری توقعات سے بڑھ کر ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میں کوشش کرونگا کہ گھر میں بیھٹکر جتنا کام۔کرسکتا ہوں کرو۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کہا کہ اگلے چار پانچ دن میں دوبارہ ٹیسٹ کرائیں گے اور ڈاکٹرز پر امید ہیں کیونکہ مجھ میں ابھی تک وائرس کی کوئی علامات نہیں ہے اور بظاہر میں صحت مند بھی ہوں اور اللہ تعالی کے فضل سے مجھے کوئی پریشانی بھی نہیں ہے اور اسی لئے ڈاکٹرز نے کچھ مشورے دئے ہیں جس پر میں عمل کررہا ہوں اور ڈاکٹرز یہ توقع کررہے کہ اگلے چار پانچ دن بعد جو ٹیسٹ ہوگا اس کے امکانات ہے کہ رزلٹ منفی آئے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے مزید دعاوں کی درخواست کی ہے کہ میرا اگل اٹیسٹ منفی آئے تاکہ اس کے بعد میں میدان میں آوں اور شہریوں کی بہتری کے لئے جو بھی خدمات پیش کرسکتا ہو وہ پیش کرسکو۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے جو اعلانات کئے اس پر عمل کریں اور بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، بچوں اور بزرگوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں یہ آپ لوگوں کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :