چینی حکومت نے سندھ حکومت کو 500000 فیس ماسک عطیہ کیے

بدھ 25 مارچ 2020 23:44

چینی حکومت نے سندھ حکومت کو 500000 فیس ماسک عطیہ کیے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ 2020ء) چینی حکومت نے سندھ حکومت کو 500000 فیس ماسک عطیہ کیے ہیں جو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز کارگو ٹرمینل پر وصول کیے۔

(جاری ہے)

چین نے 500000 فیس ماسک بشمول 50000 این 95 سندھ حکومت کو عطیہ کیے ہیں جو وزیراعلی سندھ نے کارگو ٹرمینل پر وصول کیے۔ بدھ کی صبح چین کا ایک خصوصی طیارہ سامان لے کر آیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک چین قومی پرچموں کے بینر تلے کھیپ وصول کرنے کی تقریب ادا کی ۔وزیراعلی سندھ نے سندھ کے عوام کی جانب سے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں ان کا ہاتھ بٹایا۔

متعلقہ عنوان :