لیویز فورس کی جانب سے لیویز لائن میں قرآن مجید کا ختم شریف کی تقریب سے ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کا خطاب

بدھ 25 مارچ 2020 23:45

کوئٹہ - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) لیویز فورس کی جانب سے لیویز لائن میں قرآن مجید کا ختم پڑھا گیا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ،معروف عالم دین مولانا محمد مالک،رسالدار میجر شیر محمد مری،تحصیلدار عبدالصمد مری،لائن آفیسر علی خان مری سمیت لیویز کے افسران و اہلکاروں بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

لیویز کی جانب سے مہلک کورونا وائرس سے مملکت پاکستان کو درپیش مسائل،پاکستانیوں کی جان ومال کی تحفظ اور عالم اسلام میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور نقصانات دور کرنے کیلئے خصوصی عائیں کی گئی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اللہ تبارک وتعالی ملک پاکستان پر اپنی خصوصی رحم و کرم فرمائے،کورونا ایک عالمی وباء ہے جس سے نہ صرف ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہیں بلکہ اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے۔ اللہ تعالی اپنے حبیب اور کلام پاک کے صدقے اس مہلک وائرس سے نہ صرف مملکت پاکستان بلکہ عالم اسلام کی حفاظت فرمائے۔

متعلقہ عنوان :