حکومت قوم کے بہتر مفاد میں فیصلے کر رہی ہے، معاشی چیلنجز کے باوجود عوام کو مالی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھاری معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے، حکومت نے بجلی اور گیس کے صارفین کو تین ماہ کی آسان اقساط میں بل جمع کرانے کی سہولت دی ہے، وفاقی وزیر توانائی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

جمعرات 26 مارچ 2020 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت قوم کے بہتر مفاد میں فیصلے کر رہی ہے، معاشی چیلنجز کے باوجود عوام کو مالی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھاری معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں کو بلا تعطل گیس اور بجلی کی فراہمی کی جا رہی ہے جبکہ کوئی طویل لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے 300 اور گیس کے 2 ہزار یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں کے دوران آسان اقساط کے ذریعے اپنے بل جمع کروانے کی سہولت دی گئی ہے۔