مائیکل جیکسن 11 سال پہلے ہی کورونا وائرس جیسی وبا سے آگاہ تھے

مائیکل جیکسن ہمیں ایک قدرتی آفت کے بارے میں بتاتے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر وقت اپنے چہرے پر ماسک پہنتے تھے۔ مائیکل جیکسن کے گارڈ کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 مارچ 2020 12:17

مائیکل جیکسن 11 سال پہلے ہی کورونا وائرس جیسی وبا سے آگاہ تھے
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 26 مارچ2020ء) 'کنگ آف پاپ' مائیکل جیکسن کے باڈی گارڈ نے دعوی کیا ہے کہ مائیکل جیکسن نے کورونا وائرس جیسی وبائی بیماری کی پیش گوئی کر دی تھی۔تفصیلات کے مطابق مائیکل جیکسن کے باڈی گارڈ نے مبینہ طور پر یہ دعوی کیا ہے کہ مرحوم مائیکل جیکشن اور پاپ موسیقی کے بادشاہ نے کورونا وائرس نما عالمی وبائی مرض کی پیش گوئی کی تھی ، اسی وجہ سے وہ چہرہ پر ماسک پہنتے تھے۔

انہوں نے کہا مائیکل جیکسن 11 سال پہلے ہی کورونا وائرس جیسی وبا سے آگاہ تھے یہی وجہ ہے کہ وہ ہر وقت چہرے پر ماسک پہنے رکھتے تھے۔مائیکلل جیکسن کے باڈی گارڈ کی طرف سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب کورونا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔میٹ فیڈز نے بتایا کہ مائیکل جیکسن اس بات سے آگاہ تھے کہ جلد یا دیر سے لیکن ایک تیزی سے پھیلنے والا جراثیم وبائی مرض کی صورت اختیار کرکے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور دنیا والے اس کے سامنے بے بس ہوں گے۔

(جاری ہے)

گارڈ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مائیکل جیکسن ہمیشہ ہمیں بھی قدرتی آفت کے بارے میں آگاہ کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ مائیکل جیکسن ہمیشہ اپنے چہرے پر ماسک پہن رکھے تھے جب ان کے ساتھی ماسک اتارنے کا کہتے تو وہ جواب میں کہتے کہ میں دن میں ہزاروں لوگوں سے ملتا ہوں،پتہ نہیں مجھے کیا دے کر جائیں اور میں ابھی بیمار ہونا برداشت نہیں کر سکتا۔

مجھے صحت مند رہنے کی ضرورت ہے تاکہ میں اپنے مداحوں کے لیے زیادہ کام کر سکوں۔خیال رہے کہ مائیکل جیکسن 150سال تک زندہ رہنا چاہتے تھے، وہ رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتے تھے، جراثیم، وائرس اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے دستانے پہن کر لوگوں سے ہاتھ ملاتے تھے اور لوگوں میں جانے سے پہلے منہ پر ماسک چڑھا لیتے تھے۔وہ مخصوص خوراک کھاتے تھے اور انہوں نے مستقل طور پر دنیا کے بہترین 12ڈاکٹرز ملازم رکھے ہوئے تھے۔ یہ ڈاکٹرز روزانہ ان کے جسم کے ایک ایک حصے کا معائنہ کرتے تھے۔ان سب تدبیروں کے باوجود،150سال تک جینے کی خواہش رکھنے والے مائیکل جیکسن 50سال کی عمر میں ہی اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔

متعلقہ عنوان :