مشیر سیاحت خیبرپختون خواہ ملک عدیل اقبال کا سوات میں کشتی الٹنے سے6 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار
حادثے کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا. ملک عدیل اقبال‘ صوبے بھر کے سیاحتی مقامات پر کشتی رانی‘جھولوں سمیت دیگر تفریحی سہولیات کی مکمل جانچ کرنے‘فٹنس چیک کرنے اور سیفٹی کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات
میاں محمد ندیم
بدھ 1 جولائی 2026
22:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گرمیوں میںملک بھر سے ہمارے بہن ‘بھائی سیاحت کے لیے خیبرپختون خواہ کے سیاحتی علاقوں کا رخ کرتے ہیں‘سردیوں میں بھی لاکھوں افراد برفباری سے لطف اندوزہونے کے لیے صوبے کے سیاحتی مقامات پر آتے ہیں‘سیاحوں کے تحفظ اور ان کی حفاظت کے پی کے حکومت کی اولین ترجیح ہے . ملک عدیل اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں محکمہ سیاحت وثقافت سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 6افراد کی ہلاکت پر وہ ذاتی طورپر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں. انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی بھی تمام ترمصروفیات ترک کرکے سوات کی ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں ‘انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حادثے کی مکمل شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں گی اور اگر اس میں انسانی غفلت پائی گئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ملک عدیل اقبال نے بتایا کہ صوبے بھر میں ہنگامی بنیادوں پر کشتی رانی اور جھولوں وغیرہ سمیت تفریحی سہولیات کی مکمل جانچ کی جائے گی اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے آپریٹرکو جھیلوں میں کشتیاں چلانے یا جھولے وغیرہ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشیں؛ مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
-
مصنوعی ذہانت کے بے لگام گھوڑے کو قابو میں لانا کیوں ضروری؟
-
اے آئی کے فوائد و نقصانات پر بین الاقوامی پینل کی رپورٹ کا خیرمقدم
-
غزہ: اسرائیلی توسیع پسندی سے شہری اور امدادی کارکن مشکلات کا شکار
-
لاہور میں 112 چالان والی موٹرسائیکل پکڑی گئی
-
ستھرا پنجاب کے ورکر نے خودکشی کی، ایک بزرگ کے پاس کفن کیلئے پیسے نہیں تھے لیکن مریم اورنگزیب متکبرانہ انداز میں کہتی کہ جہازخریدا ہے
-
مشیر سیاحت خیبرپختون خواہ ملک عدیل اقبال کا سوات میں کشتی الٹنے سے6 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار
-
سیف اللہ جھیل کالام میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان 6 افراد جاں بحق
-
یورپ میں گرمی کی شدت موسمیاتی تبدیلی کی واضح نشانیاں: ڈبلیو ایچ او
-
تعلیم اور پریشانیوں پر صلاح کے لیے بچوں کا اے آئی پر بڑھتا انحصار
-
آبنائے ہرمز کا کھلنا خوش آئند، لیکن معاشی بحالی فوری ممکن نہیں: انکٹاڈ
-
وینزویلا زلزلہ: ملبے تلے دبے افراد کی بازیابی وقت کے خلاف دوڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.