ملک کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشیں؛ مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
این ڈی ایم اے نے بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا شدید خطرہ ظاہر کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا
ساجد علی
جمعرات 2 جولائی 2026
10:49
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ اٹک میں تیز بارش کے دوران دیوار اور چھت گرنے کے مختلف واقعات میں 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، لنڈی کوتل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 معصوم بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، جبکہ گنجیال قائد آباد میں بھی آسمانی بجلی کی زد میں آ کر ایک شہری دم توڑ گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ دیر بالا میں ایک مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے وہاں زیرِ تعلیم 20 طالبات شدید زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، اس کے علاوہ مردان میں سائن بورڈ اور دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، ادھر ژوب میں طوفانی بارش کے دوران مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک خاتون اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا، لیکن لاہور میں کئی الیکٹرک فیڈرز ٹرپ ہونے سے درجنوں علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، اٹک، پنڈی بھٹیاں، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، بھیرہ، حافظ آباد، قصور اور مریدکے میں بھی بادل خوب برسے، گجرات میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے، کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی، گلشن معمار اور گڈاپ میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ہری پور اور ایبٹ آباد میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ ایبٹ آباد میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور بارشی پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا، جبکہ ایک برساتی نالے میں گاڑی بہنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ خضدار، ژوب اور کوہلو میں بھی تیز بارش ہوئی، دیامر کے نواحی علاقوں گیس بالا، پائین اور نیاٹ ویلی میں مون سون کی بارشوں نے سیلابی شکل اختیار کر لی، سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہو گئے ہیں جس سے مقامی لوگوں کی کھڑی فصلیں، قیمتی باغات اور زرعی اراضی شدید متاثر ہوئی۔ مزید یہ کہ نیاٹ ویلی میں سیلاب کے باعث زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو چکا ہے اور لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کر دیا گیا، نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ہنگامی الرٹ جاری کیا، جس کے تحت گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں درجہ حرارت اور بارشوں کی وجہ سے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا شدید خطرہ ہے، پہاڑی ندی نالوں اور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک بپھرے ہوئے اضافے کا امکان ہے، اس لیے مقامی آبادی اور سیاحوں کو دریاؤں کے قریب جانے سے روک دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
دریائے کنہار میں ڈوبنے والا کروڑوں کا ویگو ڈالہ نکال لیا گیا
-
کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ حکام کو ارسال کردی گئی
-
پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں مزید اضافہ، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی دگنی کردی
-
ملک کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشیں؛ مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
-
فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزاز سے نوازدیا گیا
-
مصنوعی ذہانت کے بے لگام گھوڑے کو قابو میں لانا کیوں ضروری؟
-
اے آئی کے فوائد و نقصانات پر بین الاقوامی پینل کی رپورٹ کا خیرمقدم
-
غزہ: اسرائیلی توسیع پسندی سے شہری اور امدادی کارکن مشکلات کا شکار
-
لاہور میں 112 چالان والی موٹرسائیکل پکڑی گئی
-
ستھرا پنجاب کے ورکر نے خودکشی کی، ایک بزرگ کے پاس کفن کیلئے پیسے نہیں تھے لیکن مریم اورنگزیب متکبرانہ انداز میں کہتی کہ جہازخریدا ہے
-
مشیر سیاحت خیبرپختون خواہ ملک عدیل اقبال کا سوات میں کشتی الٹنے سے6 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار
-
سیف اللہ جھیل کالام میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان 6 افراد جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.