آئی ایم ایف کا اردن کے لیے 1.3 ارب ڈالر کا امدادی پیکج منظور

جمعرات 26 مارچ 2020 12:25

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اردن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کے لیے 1.3 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق اردن کے لیے 1.3 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے،اس کی سابقہ شرائط میں کچھ تبدیلیا بھی کی گئی ہیں تاکہ اردن کی حکومت ملک میں انسداد کورونا سرگرمیوں کے لیے اسے استعمال کرسکے، اس کی 140 ملین ڈالر (14 کروڑ ڈالر) کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ اس کا ابتدائی طور پر اعلان جنوری کے آخر میں کیا گیا تھا جب دنیا بھر میں اس وائرس کے اتنے گہرے اثرات سامنے نہیں آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :