برطانیہ کی جانب سے اپنی ویزہ پالیسی میں نرمی کے اعلان پر پاکستان کا اظہار تشکر

جمعرات 26 مارچ 2020 14:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ کی جانب سے اپنی ویزہ پالیسی میں نرمی کے اعلان پر پاکستان نے اظہار تشکر کیا ہے ۔ جمعرات کو پاکستان کے برطانیہ میں مقیم ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے ویزہ پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم افراد کے ویزوں میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں بتایا گیا کہ وزٹ ویزے پر برطانیہ میں موجود وہ افراد جن کا ویزہ ختم ہو گیا ہے اور یا ختم ہونے والا ہے وہ اس میں 31 مئی تک کی توسیع کراسکتے ہیں،برطانیہ میں اس وقت موجود افراد اپنے ویزوں میں توسیع کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے آن لائن رابطہ کرسکتے ہیں۔