فرانس میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس 10 پوائنٹ گر گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 14:35

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) فرانس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث ملک میں جاری اقتصادی سرگرمیاں اور گھریلو اخراجات کی شرح کم ہوکر عام حالات کے 65 فیصد پر آچکی ہے،مارچ کے دوران بزنس کانفیڈنس انڈیکس فروری کی سطح 105 سے کم ہوکر 95 پوائنٹ پر آگیا جو 1980 ء کے بعد کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات قومی ادارہ برائے اعداد و شمار و اقتصادی امور (آئی این ایس ای ای)نے جمعرات کو جاری ہونے والی اپنی ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کیا۔

آئی این ایس ای ای کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک میں اقتصادی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں ہیں جبکہ وباء کے باعث لوگوں کے گھروں میں محدود رہنے کے باعث ان کے اشیاء کی خریداری کے لیے ہونے والے اخراجات میں بھی کمی آئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران ملک میں اقتصادی و کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے کمی آئی اور بزنس کانفیڈنس انڈیکس فروری کی 105 سے کم ہوکر مارچ میں 95 پوائنٹ پر آگیا جو 1980 ء کے بعد کم ترین سطح ہے۔

متعلقہ عنوان :