ْگاڑیوں کے فاضل پرزہ جات بنانے والے تیارکنندگان کی جانب سے اقتصادی ریلیف پیکج کا خیرمقدم

جمعرات 26 مارچ 2020 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) ملک میں گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات بنانے والے تیارکنندگان نے کروناوائرس کی عالمگیروباء کے اثرات سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اقتصادی ریلیف پیکج کا خیرمقدم کرتے ہوئے بحران کے اس دورمیں اپنی تنصیبات وینٹی لیٹر اوردیگر طبی آلات اورسامان بنانے کیلئے استعمال میں لانے اوراس حوالہ سے مہارت کی فراہمی پیشکش کی ہے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوپارٹس اینڈ مینوفیکچررزایسوسی ایشن نے اس ضمن میں انجنئیرنگ ڈولپمنٹ بورڈ کو ایک مکتوب بھی ارسال کردیاہے جس میں حکومت کو اس ضمن میں ممکنہ تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں طبی آلات اورسازوسامان کی درآمد پرڈیوٹی اورٹیکس کی شرح میں کمی کے حکومتی فیصلے کابھرپورخیرمقدم کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کی طرف سے انجینئرنگ ڈولپمنٹ بورڈکے نام مکتوب میں کہاگیاہے کہ پاکستان جو طبی اشیاء درآمد کررہاہے ان کی اندرون ملک تیاری کیلئے ایسوسی ایشن ہرقسم کا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیارہے ، ایسوسی ایشن اپنی تنصیبات اورمہارت فراہم کرے گی۔ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ صحت کے حوالہ سے قوم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں ایسوسی ایشن ہرممکنہ تعاون کیلئے تیارہے۔

متعلقہ عنوان :