بغداد ، امریکی سفارت خانے کے نزدیک نیا راکٹ حملہ

جمعرات 26 مارچ 2020 16:25

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں گرین زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے نزدیک 2 کیٹوشیا راکٹ گرے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو رات گئے گرین زون میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔ اس دوران راکٹوں کے گرنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

(جاری ہے)

بغداد میں امریکی سفارت خانے کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران نواز ملیشیاؤں کا ہاتھ ہے۔تقریبا دو ہفتے قبل بھی کیٹوشیا ساخت کے دو راکٹ گرین زون کے اندر گرے تھے جہاں امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔ اس طرح حالیہ حملہ ایک ماہ کے اندر اپنی نوعیت کی چوتھی کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :