سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کی کرونا وائرس کے باعث انشورنس پالیسی ہولڈروں اور بیمہ کلیم دائر کرنے کیلئے انشورنس کمپنیوں کو ہدایات جاری

انشورنس کمپنیاں بیمہ کی دستاویزات کی فراہمی، وصولی اور صارف سے رابطہ کے لئے ای میل، ٹیلی فون، موبائل فون میسیجز وغیرہ کا استعمال کیا جائے ، اعلامیہ جاری

جمعرات 26 مارچ 2020 19:12

سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کی کرونا وائرس کے باعث انشورنس پالیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کرونا وائرس کے باعث انشورنس پالیسی ہولڈروں اور بیمہ کلیم دائر کرنے کیلئے انشورنس کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ انشورنس پالیسی ہولڈروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولت فراہم کی جائے ، انشورنسن پرمئیم کی وصولیوں اور بیمہ کلیموں کی ادائیگی کے لئے رقم کی منتقلی آن لائن طریقہ سے کی جائے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہاگیاکہ انشورنس کمپنیاں بیمہ کی دستاویزات کی فراہمی، وصولی اور صارف سے رابطہ کے لئے ای میل، ٹیلی فون، موبائل فون میسیجز وغیرہ کا استعمال کیا جائے ۔ اعلامیہ کے مطابق خاص طور پر ہیلتھ انشورنس پالیسی ہولڈروں کون پالیسی کے تحت ہسپتالوں میں علاج کی منظوری اور بیمہ کی دستاویزاتن کی فورین فراہمی ڈیجیٹل ذرائع سے کی جائے ،بیمہ کے کلیم کی منظوری و ادائیگی کے لئے کمن سے کم دستاویزاتن کا تقاضا کیا جائے ۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ دستاویزات کی تصدیق کے لئے غیر روائیتی طریقہ کارن اپنائیں جائیں ،کسی بھی پالیسی ہولڈر کے غیر معمولی حالات کی صورت میں شرائط و ضوابط میں نرمی اختیار کی جائے۔