چیئرمین سمیت سینیٹ اراکین کا اپنی تنخوائیں ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان

جمعرات 26 مارچ 2020 21:30

چیئرمین سمیت سینیٹ اراکین کا اپنی تنخوائیں ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ملکی صورتحال کے پیش نظر احسن قدم اٹھاتے ہوئے اپنی تین تنخواہیں، ارکان سینیٹ کی ایک ایک اور گریڈ 20 سے 22 کے افسران کی پانچ دن، گریڈ 17 سے 19 تک کے افسران کی تین دن اور 7 سے 16 تک کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرز، سٹاف کی تنخواہیں ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنی تین ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹرز کی ایک ماہ کی تنخواہ، گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی 5 دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

گریڈ 17 سے 19 کی تین دن کی تنخواہ جبکہ گریڈ 7 سے 16 کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دی جائے گی۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینیٹ نے ہر مشکل وقت میں ایسے فیصلے کئے ہیں، مشکل فیصلے کریں گے تو کورو نا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں گے تو حکومت کو مریضوں کی دیکھ بھال کرنے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں، وسائل کو مل جل کر پورا کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ باقی ادارے بھی آگے آئیں اور دل کھول کر عطیات دیں، صاحب ثروت اور مخیر حضرات بھی اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :