فیصل آباد، سٹریٹ کرائم میںملوث عبدالعزیزگینگ سرغنہ سمیت گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2020 21:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) :فیصل آبادپولیس نے سٹریٹ کرائم میںملوث عبدالعزیزگینگ کے سرغنہ کو 03ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوتھانہ رضاآبادپولیس نے پولیس ملازمان کے ہمراہ تلیانوالہ روڈ نزد ٹیلاں والہ قبرستان چھاپہ مار کر04 ڈاکو ئوں’’ عبدالعزیر‘‘گینگ کے سرغنہ عبدالعزیز کو اسکے 03ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سی02 عدد پسٹل برآمدکی گئیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر285/18 جرم 398/401ت پ تھانہ رضا آباد میں درج رجسٹر کر لیا گیا ،ملزمان سے بہت سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔ دریں اثناء فیصل آباد پولیس نے 07جواری گرفتار کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے جواء کھیلتی07جواریوں کو گرفتارکرکے جوئے پر لگی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھانہ مدینہ ٹاون پولیس نے دوران گشت ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ ریڈکرکے جواء کھیلتے ہوئے ظفر یسین کو اس کی06ساتھیوں سمیت گرفتارکیا۔ملزمان کے قبضہ سے دائوپرلگی10180روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر583/19بجرم5قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ مدینہ ٹاون میں درج کرلئے ۔ مزید برآںفیصل آباد پولیس نے شراب فروش گرفتار کرکے 1000لیٹر شراب برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے شراب فروشوں کیخلاف کارروائی کرکے ملزم جاوید اقبال کو گرفتار کیا ۔ملزم کے قبضہ سی1000لیٹر شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر708/20بجرم3/4امتناع منشیات تھانہ صدرمیں درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :