نیشنل بنک کی تمام شاخیں پیر تا جمعہ کھلی رہیں گی، ترجمان

جمعرات 26 مارچ 2020 21:52

نیشنل بنک کی تمام شاخیں پیر تا جمعہ کھلی رہیں گی، ترجمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) نیشنل بنک کی تمام شاخیں صارفین کی سہولت کیلئے کھلی رہیں گی۔نیشنل بنک آف پاکستان کے ترجمان نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبائ سے پیداہونے والی صورتحال کے تناظرمیں نیشنل بنک کی تمام شاخیں پیر سے لیکر جمعہ تک صبح 10 بجے سے شام ساڑھے چاربجے تک بلارکاوٹ کھلی رہیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ بنک اپنے صارفین کواس مشکل صورتحال میں ممکنہ بنکنگ سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر کو بروئے کارلاتے ہوئے صارفین کو خدمات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ترجمان نے ہیلپ لائن 111627627 پر رابطہ کرنے یا ڈیجیٹل ذرائع جیسے اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بنکنگ اورموبائل بنکنگ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔